لکھنؤ،20 مئی (ایجنسی) بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے یوگی حکومت میں 'قانون کی نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کا راجدھرم' چلانے کا الزام لگاتے ہوئے ہفتہ (20 مئی) کو کہا کہ یہ حکومت پردیش کی عوام شانتی ، ہم آہنگی اور تحفظ کی زندگی دینے کی پہلی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ثابت ہوئی ہے.
font-size: 18px; text-align: start;">مایاوتی نے ایک بیان میں کہا کہ اقتدار کی تبدیلی کا صحیح فائدہ پردیش کی عوام کو ملتا نظر نہیں آتا کیونکہ پردیش میں جرم میں کوئی کمی نہیں آئی ہے
سہارنپور اور متھرا کے واقعات نے یوگی حکومت کے دعووں کی دھجیاں اڑا دی ہیں. اس کے باوجود حکومت اسمبلی میں کہتی ہے کہ مجرم جس زبان میں سمجھیں گے، اسی زبان میں سمجھائيں گے.